۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نصرت علی

حوزہ/اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر خواہر نصرت علی نے ایام فاطمیہ سلام اللہ علیھا پہ جاری پیغام میں کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراء(س)کا کردارجو تاریخ میں ہمیں ملتا ہے صرف اس لئے نہیں ہے کہ ہم صرف اسے ایک قصہ و کہانی کی صورت میں سنتے رہیں مگر عمل سے بے خبر رہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر خواہر نصرت علی نے ایام فاطمیہ سلام اللہ علیھا پہ جاری پیغام میں کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراء(س)کا کردارجو تاریخ میں ہمیں ملتا ہے صرف اس لئے نہیں ہے کہ ہم صرف اسے ایک قصہ و کہانی کی صورت میں سنتے رہیں مگر عمل سے بے خبر رہیں ۔کردار فاطمی(س) اور زینبی (س) ایک عملی زندگی کا نام ہے اگر ہم آج بھی کردار اور سیرت فاطمہ زہراء (س) اپنا لیں تو معاشرہ سازی میں ہمیں مدد مل سکتی ہے ۔ کیونکہ تاریخ میں یہ دونوں کردار کسی بھی معاشرے کی تشکیل اور سالمیت کےلئے ایک مشعل راہ ہیں ۔

ہم نے سیرت جناب سیدہ کو اپنے لئےرول ماڈل کے طور پر سامنے رکھنا ہے اور اپنے معاشرے کی اصلاح کرنی ہے تو یقین سے کہتی ہوں کہ ہم اس وطن عزیز میں بہت زیادہ خدمت کر سکتی ہیں ۔آج ملک پاکستان کو چاروں طرف سے تکفیری سوچ نے گھیر رکھا ہے ۔اور آہستہ آہستہ وطن عزیز کی ثقافتی ، جغرافیائی اور دینی سرحدوں کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔آج ہمیں متحد ہو نا ہو گا اور اصغریہ تحریک پاکستان کا ایک مضبوط بازو بن کر کردار فاطمی(س) ادا کرتے ہو ئے اپنے مردوں کے شانہ بشانہ میدان عمل میں اترنا ہو گا ۔ ایک مثبت اور تعمیری سوچ کے ذریعے تاکہ ہم اپنے ملک میں فلاحی ،تعلیمی اور صحت عامہ کے مسائل پر توجہ دے سکیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .